چین کی جارحیت پر الور ریالی میں حکومت سے کانگریس کا سوال

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑکے اورپارٹی لیڈر راہول گاندھی پیر کے روز راجستھان کے الور سے خطاب کریں گے جہاں ایل اے سی بھر میں چین کی پی ایل اے کی جارحیت کے مسئلے کو اجاگر کیاجائے گا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مسئلے پر پارلیمنٹ میں بات کرنے سے انکار کیاجارہا ہے‘ لہذا پارٹی ممکن ہے کہ عوامی جلسوں میں اس کو اٹھائے گی۔ جمعہ کے روز گاندھی نے کہاتھا کہ چین مسلسل جنگ کی تیاری کررہا ہے اور حکومت ہندخواب غفلت میں ہے۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ”چین کی تیاریوں میں جانکاری ہماری حکومت چھپارہی ہے۔ حکمت عملی کی بنیاد پر حکومت کام نہیں کررہی ہے‘ تقریب کاری میں مصروف ہے۔جب یہ معمولہ جیو پولیٹیکل بن جاتا ہے تو تقریب کاری کام نہیں ائے گی۔

خارجی وزیرکے بیانات آرہے ہیں مگر انہیں اپنی سمجھ کوگہری کرنے کی ضرورت ہے“۔

گاندھی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی علاقے پر قبضے اور 20ہندوستانیوں فوجیوں کو شہید کرنے کے باوجود کوئی بھی یہاں تک میڈیابھی چین پر سوال نہیں کررہا ہے۔