لندن : برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہیکہ چین کیساتھ تعلقات کا نام نہاد ’سنہرا دور‘ ختم ہو گیا ہے۔ اپنی پہلی خارجہ پالیسی سے متعلق تقریر میں رشی سونک نے کہا کہ ’چین کے حوالے سے برطانیہ کی حکمت عملی کو بدلنے کی ضرورت ہے اور بیجنگ ’شعوری طور پر ریاستی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کے لیے مقابلہ کر رہا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ہم پر یہ واضح ہوجانا چاہیے کہ نام نہاد سنہری دور اس سادہ خیال کے ساتھ کہ تجارت سماجی و سیاسی اصلاحات کا باعث بنے گی، ختم ہو چکا ہے۔‘رشی سونک کی کنزرویٹو پارٹی میں سے چند ارکان نے ان پر تنقید کی ہے۔گذشتہ برس بطور وزیر خزانہ انہوں نے اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے خدشات پر چین کے حوالے سے ایک حکمت عملی پر زور دیا تھا۔تاہم سونک اور چین کے صدرژی جن پنگ کے درمیان رواں ماہ بالی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر طے شدہ ملاقات منسوخ ہو گئی تھی۔