چین کے صوبہ ووہان میں کورونا وائرس کی وباء کا اندیشہ

   

50لاکھ افراد کا تخلیہ ، دیگر ممالک میں بھی وائر س کے پھیلنے کا امکان

ووہان، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)چین کے صوبہ ووہان کے میئر چاؤ ژیانوانگ نے کہا ہے کہ ہبوئی صوبہ کے شہر ووہان میں خطرناک کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسیس سامنے آسکتے ہیں۔مسٹر ژیانوانگ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا وائرس کے نئے کیسیس کی تصدیق کی گئی ہے اور اس وائرس کے ایک ہزار سے زائد نئے متاثرین سامنے آ سکتے ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ ووہان میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کی وجہ سے پچاس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شہر ووہان کوچھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا‘‘ کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ پچاس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شہر چھوڑ دیا ہے اور تقریبا 90 لاکھ لوگ اب بھی شہر میں رہ مقیم ہیں‘‘۔ چین میں کورونا وائرس نے خطرناک شکل اختیارکر لیا ہے اور اس وائرس کی زد میں آنے سے اب تک 80افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ یہ اعداد و شمار تیزی سے بڑھ ر ہے ہیں جسے ذہن میں رکھتے ہوئے کئی ممالک نے چین کے سفر کے لئے اپنے اپنے ملک کے شہریوں کو الرٹ جاری کیا ہے ۔ اس وائرس کے امریکہ، جنوبی کوریا، جاپان، سنگاپور، نیپال میں بھی معاملہ سامنے آئے ہیں۔