چین کے مسلئے پر مودی کل جماعتی اجلاس میں تبادلے خیال کریں گے‘ اے ائی ایم ائی ایم‘ آر جے ڈی‘ اے اے پی کو مدعو نہیں کیاگیا

,

   

نئی دہلی۔چین کی پیپلز لیبرشن آرمی(پی ایل اے)کے ہاتھوں گلوان وادی میں بیس ہندوستانی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاکت پر وزیراعظم نریندر مودی کل جماعتی وفد سے تبادلے خیال کریں گے جس میں سونیا گاندھی‘ ممتا بنرجی‘ شرد پوار‘ سیتا رامیچوری کے علاوہ دیگر اپوزیشن لیڈران ہوں گے جو جمعہ کے روز منعقد ہونے والے مذکورہ کل جماعتی اجلاس میں شرکت کریں گے

اے اے پی‘ آر جے ڈی‘ اے ائی ایم ائی ایم کو مدعو نہیں کیاگیا
تاہم اس میں عام آدمی پارٹی‘ راشٹریہ جنتا دل اور اے ائی ایم ائی ایم کو مدعو نہیں کیاگیاہے۔پانچ بجے کے وقت یہ میٹنگ مقرر کی گئی ہے جس میں ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ سیاسی جماعتیں شرکت کریں گے۔

چین کے ساتھ مدبھیڑ میں بیس ہندوستانی فوجیوں ی ہلاکت کے بعد یہ پہلا کل جماعتی اجلاس ہے۔ لداخ کی گلوان وادی میں فوجی مشق کی نرمی کے دوران حقیقی خط قبضہ(ایل اے سی) پر چین کی فوج کے مذکورہ بہ رحمانہ حملہ کیاتھا۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی‘ مہارشٹرا چیف منسٹر اور شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے‘ این سی پی چیف شرد پوار‘ لفٹ لیڈران سیتار ام یچوری اور ڈی راجہ‘ ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن‘ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی‘بہار چیف منسٹر اور جنتا دل یو ک صدر نتیش کمار اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تاہم آر جے ڈی‘ اے اے پی‘ اور اے ائی ایم ائی ایم کو مبینہ طور پر وزیراعطم کے ساتھ اس اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو نہیں کیاگیاہے

سنجے سنگھ
جمعرات کی رات سنجے سنگھ عآپ کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہاکہ ”مرکز میں ایک عجیب اورغریب بے تکی حکومت ہے۔

عام آدمی پارٹی کی دہلی میں اپنی حکومت ہے‘ پنجاب میں وہ مرکزی اپوزیشن جماعت ہے اور اس کے چار ایم پیز ہیں اور ملک بھر میں اس کی موجودگی ہے۔ مگر تمام اہم مسائل پر بی جے پی آپ کی رائے حاصل نہیں کرتی ہے۔ میٹنگ میں وزیر اعظم کیا کہیں گے اس کا سارے ملک کو انتظار ہے“۔”

تیجسوی یادو
آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو نے بھی جمعرات کے رات ایک ٹوئٹ کیا”عزیز ڈیفنس منسٹر اور پی ایم اوگلوان وادی پر کل منعقد ہونے والی کل جماعتی اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے مدعو کرنے والے عمل کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔

میرا مطلب کس کو مدعو کیاگیا ہے‘ کس کو مدعو نہیں کیاگیاہے۔ کیونہ آرجے ڈی کو اب تک کوئی پیغام نہیں ملاہے“

اپوزیشن بالخصوص کانگریس پارٹی کے نشانے پر آنے اور مذکورہ وزیراعظم نے ڈیفنس منسٹر راجناتھ سنگھ اور خارجی امور کے وزیر ایس جئے شنکر سے طویل میٹنگ کے بعد وزیراعظم نے چین کو چہارشنبہ کے روز واضح اشارہ دیا ہے کہ اس طرح کی حرکتیں ہندوستان ہر گزبرداشت نہیں کرے گا۔