چین کے وزیرخارجہ کا آئندہ ہفتہ دورہ نیوزی لینڈ

   

آکلینڈ (سید مجیب کی رپورٹ) : نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ ونسٹن پیٹرز نے اعلان کیا ہیکہ چین کے وزیرخارجہ وانگ یی اگلے ہفتہ نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیرخارجہ وانگ یی کے ساتھ دوطرفہ وسیع تر تعلقات پر بات چیت کے منتظر ہیں جنہیں نیوزی لینڈ سب سے اہم اور پیچیدہ تصور کرتا ہے۔ یاد رہیکہ نیوزی لینڈ اور چین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے 10 سال پورے ہوچکے ہیں۔ اس لئے اس موضوع پر مزید بات چیت کرنا ایک بروقت قدم ہوگا۔ ونسٹن پیٹرز دورہ پر آنے والے چینی وزیرخارجہ کیلئے سرکاری عشائیہ کی میزبانی بھی کریں گے۔ قبل ازیں چینی وزیرخارجہ 2014ء اور 2017ء میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرچکے ہیں۔