ڈاکارریلی پر تین ریال کا یادگار ٹکٹ

   

ریاض ۔سعودی محکمہ ڈاک نے ڈاکار ریلی کے حوالے سے تین ریال کا یادگاری ٹکٹ اور پانچ ریال مالیت کا پوسٹ کارڈ جار ی کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ ڈاک نے یادگاری ٹکٹ ایسے موقع پر جاری کیا ہے جبکہ جنوری میں سعودی عرب میں ڈاکار ریلی 2 منعقد ہوگی۔ ڈاکار ریلی سے دنیا بھر میں دلچسپی لی جاتی ہے اور یہ شریک ڈرائیوروں کے لیے بڑا چیلنج ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ سعودی محکمہ ڈاک مذہبی اور قومی مواقع پر یادگاری ٹکٹ جاری کرتا ہے۔ تہواروں، حج موسم، عالمی کانفرنسوں، اسلامی عرب اور خلیجی کانفرنسوں، قومی و ثقافتی پروگراموں کو یادگار بنانے کے لیے ٹکٹ جاری کیے جاتے ہیں۔کھیلو ں اور تفریحاتی پروگراموں کے علاوہ مختلف شعبوں میں قومی کارناموں کو متعارف کروانے کیلئے بھی ڈاک ٹکٹوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔