ڈاکوؤں کی ٹولی نے موبائیل فونس سے لدے کنٹینر کا سرقہ کرلیا

   

امراوتی۔/13 فروری، ( پی ٹی آئی) پولیس نے کہا ہے کہ آندھرا پردیش کے ایس پی ایس نیلور میں بین ریاستی ڈاکوؤں کی مشتبہ ٹولی نے موبائیل فونس سے لدے ایک کنٹینر کا سرقہ کرلیا جس میں 4 کروڑ روپئے مالیتی موبائیل فون موجود تھے۔ پولیس نے کہا کہ زائد از 3 ارکان پر مشتمل ٹولی نیلور کے ڈاگا وھرتی کے قریب قومی شاہراہ نمبر 16 پر منگل کی رات دیر گئے موبائیل فونس سے لدے اس کنٹینر کو روک لیا اور ڈرائیور کا اغوا کرتے ہوئے گاڑی کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔