ڈاکٹر ایم سدھیر کمار ورنگل لوک سبھا بی آرایس کے امیدوار

   

حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر نے حلقہ لوک سبھا ورنگل کیلئے ڈاکٹر ایم سدھیر کمار کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ کے سی آر نے آج اپنے فارم ہاوز پر ضلع ورنگل کے بی آر ایس قائدین کا اجلاس طلب کیا ۔ قائدین سے مشاورت کے بعد ہنمکنڈہ ضلع پریشد کے صدرنشین ڈاکٹر ایم سدھیر کمار کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر ایم سدھیر کمار پارٹی کے بانی اراکین میں شمار ہوتے ہیں ۔ واضح رہے کہ ورنگل حلقہ کیلئے کے سی آر نے پہلے کڈیم کاویا کو امیدوار بنایا تھا ۔ تاہم وہ اپنے والد بی آر ایس کے رکن ا سمبلی کڈیم سری ہری کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوگئے اور کانگریس ہائی کمان نے کڈیم کاویا کو حلقہ لوک سبھا ورنگل سے کانگریس امیدوار بنایا ہے ۔ تب سے بی آر ایس کے سربراہ اس حلقہ سے طاقتور امیدوار کو انتخابی میدان میں اُتارنے کی تیاری کر رہے تھے ۔ 2