ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے مجسمہ کی نقاب کشائی

   

محبوب نگر ۔ 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی بحیثیت سائنسداں ملک کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے موصوف کی آٹھویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مستقر محبوب نگر کے نیو ٹاؤن چوراہے پر نصب کردہ ڈاکٹر عبدالکلام کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ دفتر آروی ایم کے احاطہ میں عبدالکلام کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر جمہوریہ کے عہدے پر فائز ہوکر راست عوام سے ربط میں رہنا ان کی خصوصیت تھی۔ اس موقع پر عبدالرحمن صدر نشین زرعی مارکٹ کمیٹی، کے سی نرسمہلو چیرمین بلدیہ، محمد بشیر بلدیہ فلور لیڈر، بی آر ایس محمد محسن خان سینئر قائد، تقی حسین تقی صدر عیدگاہ کمیٹی، حافظ ادریس، ظفر شاہ صدر جہانگیر، میراں آئی ٹی آئی، محمد محسن ماڈرن، سید محسن، ریاض الدین امجد کونسلرس، مرزا جاوید بیگ، محمد انور حسین کے علاوہ شیخ حامد، مرزا اعجاز، محمد واجد، عبدالرحمن قریشی، نور اللہ خان، مکرم علی متین، ہارون رشید، محمد مصباح الدین، عابد، اعجاز محی الدین، شیراز و دیگر موجود تھے۔