ڈرامہ ’طاش ما طاش‘ رمضان میں پیش کیاجائے گا

   

ریاض : سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ اس سال رمضان کے مہینے میں معروف سعودی ٹی وی سیریل ’طاش ما طاش‘ ایم بی سی چینل سے پیش کیا جائے گا۔ العربیہ نیٹ کے مطابق مشہور سعودی ٹی وی سیریل میں معروف اداکار ناصر القصبی اور عبداللہ السدحان کی جوڑی حسب معمول شامل رہے گی۔ برسہا برس سے طاش ماطاش میں ان کی جوڑی عرب ناظرین میں مقبول ہوہے۔ طاش ما طاش نامی ٹی وی سیریل 17 برس سے زیادہ عرصے سے سعودی معاشرے کے سماجی مسائل کامیڈی انداز میں پیش کر رہا ہے۔ اس کا آغاز 1993 میں سعودی ٹی وی چینل سے ہوا تھی اس کے بعد 2006 میں ایم بی سی سے یہ سیریل باقاعدگی سے پیش کیا جانے لگا۔ 2008 میں طاش ما طاش کی وی سیریل کو بند کردیا گیا تھا اس کی جگہ نیا سیریل ’کلنا عیال قریہ‘ (ہم سب اہل قریہ ہیں ) شروع کیا گیا تھا۔