ڈرونز روکنے کیلئے یوکرین کو 275 ملین ڈالر کےامریکی پیاکیج کا اعلان متوقع

   

کیف : فروری میں یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے کیف کیلئے ہتھیاروں اور فنڈز کی صورت میں مغربی امداد جاری ہے۔صدر بائیڈن کی انتظامیہ جلد ہی یوکرین کیلئے 275 ملین ڈالر کے فوجی امدادی پیاکیج کا اعلان کرے گی۔ ذرائع نے اشارہ کیا کہ امدادی پیاکیج میں یوکرین کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط کرنے اور ڈرونز کا مقابلہ کرنے کیلئے ذرائع شامل ہوں گے۔توقع ہیکہ امریکہ یوکرین کو HIMARS میزائل، ہموی بکتر بند گاڑیاں اور پاور جنریٹر بھی فراہم کرے گا۔ یہ بھی منصوبہ بنایا گیا ہیکہ پینٹاگون کے گوداموں سے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان پہنچایا جائے۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب چند روز قبل ہی امریکہ نے گزشتہ ماہ کی روسی بمباری سے یوکرین میں بجلی گرڈ کو ہونے والے نقصان کے اثرات کو کم کرنے کیلئے اہم مالی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین اور مالڈووا میں توانائی کے شعبے کی مدد کیلئے 1.1 بلین ڈالر مختص کیے ہیں۔