انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی درخواست پر ہائی کورٹ کی کارروائی
حیدرآباد۔7 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ٹالی ووڈ ڈرگس کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے داخل کردہ توہین عدالت کی درخواست پر ہائی کورٹ میں آج سماعت ہوئی۔ چیف سکریٹری سومیش کمار اور ڈائرکٹر اکسائیز سرفراز احمد کو ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کی ہے۔ عدالت نے اندرون 10 یوم توہین عدالت کے معاملہ میں وضاحت کرنے کی ہدایت دی ۔ مقدمہ کی آئندہ سماعت 25 اپریل کو ہوگی۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے شکایت کی ہے کہ ڈرگس اسکام سے متعلق کال ڈیٹا اور ڈیجیٹل ریکارڈنگ کی تفصیلات دینے سے تلنگانہ حکومت انکار کر رہی ہے۔ ہائی کورٹ کی ہدایت کے باوجود اکسائز ڈپارٹمنٹ نے تفصیلات فراہم نہیں کی جس پر چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر اکسائز کے خلاف توہین عدالت کی شکایت کی گئی ۔ واضح رہے کہ ڈرگس اسکام میں کئی فلمی شخصیتوں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے حکومت سے تفصیلات طلب کی ہیں ۔ تلنگانہ حکومت کا موقف ہے کہ اس معاملہ کی جانچ کیلئے محکمہ اکسائز کے عہدیدار کافی ہیں۔ ر