ڈریس تبدیل کرنے والی کانسٹیبل کی فلمبندی

   

امراوتی میں واقعہ ۔ تین نیوز چینلس کے کیمرہ مینس کے خلاف مقدمہ
امراوتی 16 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مختلف نیوز چینلوں کے تین کیمرہ مینس کے خلاف ایک خاتون کانسٹیبل کی ڈریس تبدیل کرتے ہوئے فلمبندی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ یہ خاتون کانسٹیبل اسمبلی بندوبست ڈیوٹی پر تھی اور اس نے اعلی حکام سے شکایت کی کہ کچھ میڈیا چینلس کے کیمرہ مینس نے ایک کمرے میں ڈریس تبدیل کرتے وقت اس کی فلمبندی کی ہے ۔ پولیس نے تینوں ہی کیمرہ مینس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جن میں نربھئے کے تحت بھی مقدمہ بھی شامل ہے ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس تنالی سری لکشمی کو تحقیقاتی عہدیدار بنایا گیا ہے ۔ خاتون کانسٹیبل کا کہنا ہے کہ وہ اسمبلی بندوبست ڈیوٹی کیلئے اونگول سے آئی تھی ۔ جب وہ ایک کمرے میں ڈریس تبدیل کرنے پہونچی تو اس دوران اسے ایک کھڑکی میں کیمرہ دکھائی دیا ۔ وہ ایک کونے میں ہوگئی ۔ تاہم کچھ افراد آئے اور انہوںنے معذرت خواہی کی ۔ میں نے فوری اپنے اعلی عہدیداروں کو مطلع کیا ۔ اس دوران ڈی ایس پی تنالی نے کہا کہ کیمرہ مین نے اس اسکول روم میں داخلہ کی اجازت حاصل نہیں کی تھی جہاں یہ خاتون کانسٹیبل اپنا لباس تبدیل کر رہی تھی ۔