گورنمنٹ سٹی ماڈل ہائی اسکول میں سینکڑوں طلبہ کی شرکت
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( راست ) : محمد احمد خان جنرل سکریٹری ایف پی ایس ٹی حیدرآباد ڈسٹرکٹ کی اطلاع کے بموجب آج ڈسٹرکٹ لیول سائنس ٹیلنٹ ٹیسٹ گورنمنٹ سٹی ماڈل ہائی سکول چادر گھاٹ چارمینار میں منعقد کیا گیا ۔ جس میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ ٹیسٹ حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات جو انگریزی میڈیم، تلگو میڈیم اور اردو میڈیم سے تعلق رکھتے تھے انہوں نے لکھا۔ اس طرح کا ٹیسٹ حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں بھی منعقد کیا گیا۔ یہ ٹیسٹ فورم فار فزیکل سائنس ٹیچرز(ایف پی ایس ٹی) اور ٹی بی ایس ایف کے تعاون اور ایس سی آر ٹی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا- اس سائنسی ٹیلنٹ ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد تمام طلبہ و طالبات میں سائنسی رجحانات کو پیدا کرنا اور انہیں مختلف مسابقتی امتحانات میں شرکت کے قابل بنانا ہے۔ اس ٹیسٹ کے انعقاد میں جناب مسعود بن احمد صدر مدرس گورنمنٹ سٹی ماڈل ہائی سکول چادر گھاٹ اور جناب سی دھرمیندر پریسیڈنٹ ایف پی ایس ٹی، جناب اسد اور دوسرے اساتذہ کا مکمل تعاون حاصل رہا۔