ڈنکی رفتار پکڑنے لگی ، پہلے دن کی ریکارڈ اڈوانس بکنگ

   

ممبئی ۔ شاہ رخ خان کی اگلی فلم ڈنکی، جس کی ہدایت کاری راجکمار ہیرانی نے کی ہے، نے اپنی ایڈوانس بکنگ کے ساتھ ایک شاندارآغاز دیکھا ہے۔ پہلے دن کے لیے اس نے ہندوستانی باکس آفس پر مضبوط کارکردگی کا اشارہ دیا ہے۔ فلم 21 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق، ڈنکی ہندوستان بھر میں جملہ 2,55,796 ٹکٹس فروخت ہوئے ہیں، جو اپنے ابتدائی دن 7.46 کروڑ کی نمایاں مجموعی رقم جمع کرچکے ہیں۔ مہاراشٹر پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ میں 1.32 کروڑ میں سب سے آگے ہے۔ دہلی اور مغربی بنگال بالترتیب 1.18 کروڑ اور 99.13 لاکھ کے ساتھ اس کے پیچھے ہیں۔