ڈومیسٹک فلائیٹس کے کرایوں پر تحدید عائد : حکومت

   

نئی دہلی۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام)وزیر شہری ہوا بازی ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہا کہ آئندہ ہفتہ ڈومیسٹک فلائیٹس کا احیاء ہوگا جس میں سفر کے دورانیہ کی اساس پر 7 زمروں میں پروازوں کی درجہ بندی ہوگی اور کرایوں پر اسی کی مطابقت میں تحدید عائد کی جائے گی جو 24 اگست تک لاگو رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر زمرہ میں فضائی کرایہ کی مخصوص نچلی اور بالائی حدیں ہوں گی۔دریں اثناء ایرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا نے کہا کہ آروگیہ سیتو ایپ 14 سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے لازمی نہیں رہے گا جو ڈومیسٹک فلائیٹ میں سفر کریں گے۔