نیویارک : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی ٹفنی کے حاملہ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک تقریب میں تقریر کے دوران بتایا کہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی ٹفنی حاملہ ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق 78 سالہ سابق صدر نے ڈیٹرائٹ اکنامک کلب میں اپنی تقریر کے دوران یہ بات کہی، جب وہ اس بات کا ذکر کر رہے تھے تو اس موقع پر ان کی بیٹی ٹفنی کے سسر مساد بولوس بھی سامعین میں موجود تھے۔ٹرمپ نے اپنی بیٹی کے سسر کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ وہ ٹفنی کے شوہر مائیکل کے والد ہیں، جو ایک بہت ہی شاندار نوجوان ہے اور ٹفنی بھی ایک غیر معمولی خاتون ہے، وہ ایک بچے کی ماں بننے والی ہیں تو یہ ایک اچھی خبر ہے۔