واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی کرپٹوکرنسی کی مارکیٹ میں انٹری ہو گئی ٹرمپ نے کوائن لانچ کردیا جس کا نام ٹرمپ ڈالر رکھا ہے۔دوروز میں ہی کوائن کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب ڈالرتک پہنچ گئی،خبرایجنسی کے مطابق کرپٹو کر نسی اوربلاک چین پلیٹ فارم سولانانے کوائن کوتیارکیا، خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ لانچ کے وقت 20 کروڑ سکے ہی جاری کیے،اگلے 3 سالوں میں مجموعی سپلائی کوایک ارب سکوں تک بڑھایاجائیگا۔ سوشل پلیٹ پیغام میں ٹرمپ نے ایک سکے کی نقاب کشائی انجام دی ہے ۔