ڈپٹی چیف منسٹر اے پی کے دو سیکوریٹی گارڈس کورونا پازیٹیو

   

حیدرآباد ۔ اے پی کے ڈپٹی چیف منسٹر نارائنا سوامی کے دو سیکوریٹی گارڈس کورونا مثبت پائے گئے ۔یہ سیکوریٹی گارڈس ڈپٹی چیف منٹسر کی چتور میں واقع قیامگاہ پر معمور تھے ۔ ڈپٹی چیف منٹسر نے اعتراف کیا کہ ان کے دوسیکوریٹی گارڈس اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کے تمام ارکان خاندان بشمول ان کے خود کے اور اہلیہ کے کورونا معائنے کروائے گئے تاہم تمام منفی پائے گئے ۔انہوں نے کہاکہ ان ہوم گارڈس نے کبھی ان کے گھر میں قدم نہیں رکھا۔ان کی ڈیوٹی باہر سیکوریٹی کی تھی تاہم 10 دنوں تک آئیسولیشن میں رہنے کا ڈپٹی چیف منسٹر نے فیصلہ کیا ہے ۔سمجھا جاتا ہے کہ یہ کورونا متاثرین تروپتی کے بیشتر ریڈزونس میں کام کرچکے ہیں۔