ڈپٹی کمشنر اکسائز محبوب نگر پر ایک ہزار روپئے جرمانہ

   


تلنگانہ ہائیکورٹ کے احکامات ، لاری کی غیرمجاز ضبطی پر کارروائی
حیدرآباد : تلنگانہ ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر پروہبیشن اینڈ اکسائز محبوب نگر پر عدالتی احکام کی خلاف ورزی کیلئے ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ جسٹس کودنڈا رام نے ڈپٹی کمشنر اکسائز سید یٰسین قریشی پر عدالتی احکامات کے باوجود ایک لاری کو غیرقانونی طور پر تحویل میں رکھنے کے معاملے میں یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت نے عہدیدار سے کہا کہ وہ اپنی جیب سے جرمانہ کی رقم ادا کریں۔ جے رمیش نامی شخص نے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ گڑھ کی لاری کو عہدیدار نے یہ کہتے ہوئے ضبط کرلیا کہ غیرقانونی شراب کی تیاری کیلئے منتقل کیا جارہا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ گڑھ کی منتقلی کے سلسلے میں کوئی پابندی نہیں ہے اور یہ عام استعمال کی شئے ہے، لیکن عہدیدار نے غیرقانونی شراب کی تیاری کا الزام عائد کرتے ہوئے لاری کو ضبط کرلیا۔ عدالت نے تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے لاری کو چھوڑنے کی ہدایت دی تھی۔