ڈکیتی کرنے والے ملزمین گرفتار وجیل منتقل

   

حیدرآباد ۔ 21 اگست (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس نے ڈکیتی کے ایک معاملہ میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہیکہ 9 اگست کی رات ایک شخص پر مبینہ حملہ موٹر سیکل چھیننے، موبائیل فون اور 30 ہزار روپئے نقد رقم چھین لینے کے کیس میں پولیس نے 22 سالہ سہیل ساکن راجندر نگر، 22 سالہ شیخ سہیل ساکن گریا، کلپا فیس ون مائیلادیو، 26 سالہ ساجد ساکن اندرا نگر چندرائن گٹہ، 20 سالہ محمد خان ساکن شاہین نگر اور 21 سالہ ارشد ساکن راجندر نگر کو گرفتار کرلیا گیا۔ قاضی سہیل 6 مقدمات، شیخ سہیل ایک، ساجد 5 مقدمات میں ملوث بتایا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کو عدالتی تحویل میں دیدیا۔