ڈگ وجے کا مقامی ایم ایل اے پر کانگریس ایجنٹوں کو دھمکی دینے کا الزام

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں آج میونسپل کارپوریشن کے لیے ووٹنگ کے درمیان سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے مقامی ایم ایل اے اور وزیر وشواس سارنگ پر کانگریس کے پولنگ ایجنٹوں کو دھمکیاں دینے کا الزام لگایا ہے ۔مسٹر سنگھ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ بھوپال میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ووٹنگ کے درمیان وزیر وشواس سارنگ مقامی چولا علاقے کے پولنگ بوتھ پر کانگریس کے پولنگ ایجنٹس کو ڈرا رہے ہیں۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ اسٹیشن انچارج، جو دو دن پہلے اس علاقے کے تھانے میں تعینات تھے ، وزیر کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریسائیڈنگ آفیسر نے وزیر مسٹر سارنگ کو فری ہینڈ دیا ہے ۔اس سلسلے میں، پولیس کمشنر سے مخاطب ہوتے ہوئے مسٹر سنگھ نے پوچھا کہ کیا انہوں نے نئے ٹی آئی کا اس تھانے میں تبادلہ اسی وجہ سے کیا ہے ؟