اجزا : ڈھاب (کچا ناریل) ایک عدد، چکن آدھا کلو، نمک حسبِ ذائقہ، لہسن چھ سے آٹھ جوئے،پیاز ایک عدد درمیانی، خشخاش دو کھانے کے چمچہ،سیاہ زیرہ ایک چائے کا چمچہ، کوکونٹ ملک ایک پیالی، ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد، ہرا دھنیا ایک پیالی، کوکنگ آئل حسبِ ضرورت۔
ترکیب :لہسن کے جوؤں کو توے پر سینک لیں، پھر چار جوؤں کو ہری مرچوں اور ہرے دھنیے کے ساتھ پیس لیں اور اس کے دو حصے کر لیں۔پیاز کو اُبال کر اس میں لہسن کے جوئے بھنی ہوئی خشخاش اور سیاہ زیرہ ملا کر پیسیں اور اس میں پسے ہوئے ہرے مصالحے کا ایک حصہ ملا لیں۔ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں اس مصالحے کو بھونیں اور اس میں نمک اور کوکونٹ ملک ملائیں اور خشک ہونے پر چولہے سے اُتار لیں۔چکن کی چھوٹی بوٹیوں کو صاف دھو کر خشک کر لیں اور ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں تیز آنچ پر فرائی کریں۔دو سے تین منٹ بعد اس میں ہرے مصالحے کا دوسرا حصہ اور نمک شامل کر کے تیز آنچ پر فرائی کرتے ہوئے چولہے سے اُتار لیں۔کچا ناریل لے کر اس کو اوپر سے کاٹیں اور اندر سے پانی اور ناریل نکال کر مکمل طور پر کھوکھلا کر لیں۔سب سے پہلے اس میں آدھی پیالی کوکنگ آئل ڈالیں۔پھر خشخاش والا مصالحے کا مکسچر اور چکن کو تہہ در تہہ ڈالتے جائیں۔آخر میں ناریل کا اوپر سے کٹا ہوا ٹکڑا لگا کر گندھے ہوئے آٹے سے سیل کر دیں۔مائیکروویو اوون میں پندرہ منٹ کیلئے پکا لیں۔اس مزیدار بنگالی ڈش کو اوون سے نکال کر آٹے کی سیل ہٹائیں اور کاجو کشمش پلاؤ کے ساتھ سرو کریں۔