ڈھاکہ ہندوستان کے ساتھ مضبوط تر روابط کیلئے کوشاں

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش نے سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ کی بیدخلی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان روابط میں تلخی اور جنوبی ایشیائی مملکت میں ہندو اقلیتوں کے خلاف مبینہ مظالم کے پس منظر میں باہمی تعلقات کو بحال کرنے اور مثبت پیشرفت کیلئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ محمد یونس زیرقیادت عبوری حکومت کے مشیر برائے امورخارجہ توحید حسین نے بیان کیا ہیکہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے اور بنگلہ دیش نے اس تعلق سے ہمیشہ واضح موقف رکھا ہے۔ حسین نے کہا کہ انہیں توقع ہے جلد ہی بنگلہ دیشیوں کیلئے انڈین ہائی کمیشن سے ویزوں کی اجرائی کا احیا ہوجائے گا۔ دیگر امور پر بھی پیشرفت ہوگی۔