ڈی جی پیز کے تقررات کیلئے پیانل، یو پی ایس سی سکریٹری کی آج سپریم کورٹ میں طلبی

   

نئی دہلی 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے یو پی ایس سی کے سکریٹری کو اپنے اجلاس پر حاضر ہونے اور یہ بتانے کی ہدایت کی ہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پیز) کے تقررات کے لئے یہ کمیشن آیا سینئر آئی پی ایس افسران کا پیانل تیار کررہا ہے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیرقیادت ایک بنچ نے پبلک سرویس کمیشن کے سکریٹری کو چہارشنبہ کو 10.30 بجے دن اپنے اجلاس پر حاضر ہونے اور یہ واضح کرنے کی ہدایت کی ہے کہ ڈی جی پیز کے تقررات کے لئے آیا وہ سینئر آئی پی ایس افسران کا کوئی پیانل تیار کررہا ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے کہاکہ سینئر آئی پی ایس افسران کی فہرستیں یو پی ایس سی کی طرف سے نہیں بلکہ محکمہ سرکاری ملازمین و تربیت کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔ عدالت عظمیٰ بشمول پنجاب، ہریانہ اور بہار مختلف ریاستی حکومتوں کی طرف سے دائر کردہ درخواستوں کی سماعت کررہی تھی۔ ان ریاستوں نے ڈی جی پیز کے انتخاب اور تقررات میں ان کے مقامی قوانین پر عمل آوری کی استدعا کی تھی۔