کابل سے ایمرجنسی انخلاء کے لئے ائیرانڈیا کے دو ہوائی جہاز انتظار میں تیار

,

   

ائیر انڈیا سے حکومت ہندو نے کہا ہے کہ کابل سے انخلاء کے لئے دو ہوائی جہازیں تیار کھڑا کریں
نئی دہلی۔افغانستان میں جاری بحران کے پیش نظر قومی مسافر بردار ائیر انڈیا کی پروازوں کو کابل کے لئے صبح سے دوپہر کے لئے ری شیڈول کیا وہیں دو مسافربردار ہوائی جہاز عملے کے ساتھ انخلاء کے لئے تیار کھڑے ہیں۔

ائیرانڈیا کے ایک اہلکار نے اے این ائی کو بتایاکہ ”کابل میں حالات کو دیکھتے ہوئے ائیر انڈیاکی پرواز کو 8:30اے پی سے 12:30کے لئے ری شیڈول کیاگیاہے“۔

کابل کے حامد کرزائی انٹرنیشنل (ایچ کے ائی)ائیر پورپ پر افغانستان میں جاری بحران کی وجہہ سے پروازوں کی آمد درفت شدید طور پر متاثر ہوئی ہے۔ائیر انڈیا سے حکومت ہندو نے کہا ہے کہ کابل سے انخلاء کے لئے دو ہوائی جہازیں تیار کھڑا کریں۔

مذکورہ حکومت کے عہدیدار نے اے این ائی کو بتایاکہ”کابل سے انخلاء کے لئے مکمل عملے کے ساتھ دو مناسب پروازیں منتظر ہیں۔ یہ حکومت قریب سے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے“۔

شہر میں تشددکی وجہہ سے پچھلے رات سے کابل ائیر پورٹ کو جانے والے سڑک بند کردئے جانے کے بعد ذرائع نے اشارہ دیاہے۔ذرائع نے اے این ائی کو بتایاکہ”مذکورہ مسافرین کے ساتھ ساتھ ائیر لائن عملے کوبھی ائیرپورٹ پہنچنے کے لئے مشکل حالات سے گذرنا پڑا ہے“۔

یواے ای کے فلائی دوبئی نے کابل کے خدمات کومنسوخ کردیاہے اس کے علاوہ برطانوی ائیر ویز نے اپنے پائیلٹوں کو حکم دیاہے کہ وہ افغانستان کے فضائی علاقے کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔ ملک کے صدر اشرف غنی کے تاجاکستان فرار ہونے کے بعد طالبان کے دہشت گردوں نے افغان درالحکومت کابل پر قبضہ جمالیا اور صدراتی محل کو اپنے کنٹرول میں کرلیاہے۔

رپورٹس سے یہ محسوس ہورہا ہے کہ یہ تحریک بہت جلد اسلامی امارات برائے افغانستان کی دوبارہ نافذ کا دعوی پیش کرے گا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اتوار کے روز کہاکہ طالبان سے درالحکومت شہر کابل میں داخل ہونے کا استفسار کیاگیاتھا۔

مجاہدنے ٹولو نیوز کو دئے گئے ایک انٹرویو میں یہ بھی کہاکہ شہر میں سکیورٹی حالات کنٹرول میں رہیں گے۔