کاروی اسٹاک بروکنگ کمپنی کا سکریٹری گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /4 ستمبر (سیاست نیوز) کاروی اسٹاک بروکنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ دھوکہ دہی معاملہ میں سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے کمپنی سکریٹری کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وائی سلیجا جو کمپنی سکریٹری ہے نے کاروی کمپنی کا ایک فرضی قرارداد تیار کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ قرارداد بورڈ آف ڈائرکٹرس کے اجلاس میں منظور کئے گئے ہیں ۔ اس فرضی قرارداد کی بنیاد پر کاروی کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر پارتھا سارتھی نے کمپنی کے گاہکوں کے 350 کروڑ روپئے کے مالیتی شیئرس غیرمجاز طور پر حاصل کرلئے اور اسے اپنے کھاتے میں منتقل کروالیا ۔ B
دھوکہ دہی کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد سی سی ایس پولیس نے کاروی کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر پارتھا سارتھی اور دیگر دو افراد کو سابق میں گرفتار کیا تھا ۔ B