کاس گنج میں پراچی نے زبردستی ترنگا یاترا نکالی 

,

   

کاس گنج : اپنے اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی بیانات کیلئے مشہور وی ایچ پی لیڈر سادھوی پراچی ہفتہ کو یو پی کے کاس گنج ضلع میں پہنچیں ۔ جہاں پچھلے سال یوم جمہوریہ کے موقع پر فسادیوں کی گولی کا شکار ہوئے چندن گپتا کے رشتہ داروں سے ملاقات کی اور چندن کی خراج عقیدت پیش کیا ۔اس دوران بیان بازی میں ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والی پراچی نے ایک بار پھر یوگی حکومت کے خلاف زہر اگلا ۔

انہوں نے مہلوک چندن گپتا کی تصویر پر پھول مالا چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے چندن کی ماں کو گلے لگا کر واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ پراچی کے کاس گنج میں دورہ کے پیش نظر پولیس نے پورے ماحول کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔