کاغذنگر میں سڑکوں کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد

   

کاغذ نگر ۔ 30ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر مونسپل وارڈ نمبر ایک میں مونسپل کونسلر افضل بیگم کے زیر نگرانی میں ایک کروڑ 58 لاکھ روپئے کی لاگت سے سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد۔ تفصیلات کے مطابق کاغذ نگر میونسپل وارڈ نمبر ایک میں آج میونسپل کونسلر افضل بیگم کے علاوہ ایم ایل سی ڈنڈے وٹھل، رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش راؤ، مونسپل چیئر پرسن شاہین سلطانہ کے ذریعے عوام کو سہولت فراہم کرنے کی خاطر سڑک کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس کے علاوہ کانگریس حکومت مونسپل کے مختلف وارڈس میں تعمیراتی کاموں کے علاوہ صاف صفائی کے کاموں کو توجہ دیتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو ترجیح دے رہی ہے۔ اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش راؤ، مونسپل کمشنر تروپتی، مونسپل کونسلروں اور مقامی سیاسی قائدین تاج بابا، یوسف خان، ایم اے مبین کے علاوہ مقامی خواتین قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔