ممبئی : مہاراشٹرا کے تھانے شہر میں ایک 21 سالہ کالج کی طالبہ کے ساتھ آٹو رکشا ڈرائیور نے چھیڑ چھاڑ کی اور زبردستی آٹو میں بیٹھانے کی کوشش کی۔ لڑکی نے مزاحمت کی تو وہ اسے چلتے ہوئے آٹو میں 500 میٹر تک گھسیٹ کر لے گیا۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ لڑکی کالج جارہی تھی۔ اس دوران راستے میں کھڑے آٹو ڈرائیور نے اس پر نازیبا تبصرہ کیا، جب لڑکی نے آٹو ڈرائیور کے خلاف احتجاج کیا تو اس نے لڑکی کا ہاتھ پکڑ لیا اور اس کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگا۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح 6:15 بجے پیش آیا۔ اس کا ویڈیو اب وائرل ہو رہا ہے۔ آٹو ڈرائیور لڑکی کا ہاتھ پکڑ کر کھینچتا ہوا نظر آرہا ہے۔ جب لڑکی نے خود کو آزاد کرنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے آٹو چلادیا۔