کالعدم تنظیموں کی نئی فہرست ، تعداد 79 ہوگئی

   

اسلام آباد: چار سال بعد دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں پہلی مرتبہ اضافے کے بعد ملک میں کالعدم تنظیموں کی تعداد 79 ہوگئی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فہرست میں تازہ ترین اضافہ زینبیون بریگیڈ (زیڈ بی) کا کیا گیا ہے ، جو ایک عسکریت پسند گروپ ہے ، جسے امریکی محکمہ خارجہ نے 2019 میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔جنوری میں ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد زینبیون بریگیڈ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ 29 مارچ کو اس کا نفاذ ہوا۔کچھ مبصرین اسے واشنگٹن کو خوش کرنے کے اقدام کے طور پر دیکھ رہے ہیں جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ سعودی وزیرخارجہ کی قیادت میں وفد کے حالیہ دورے کے تناظر میں ریاض کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایسا کیا گیا۔