کالکی ہندوستانی فلموں کو ایک نئی سمت دے گی؟

   

حیدرآباد ۔فلم’شعلے’ اور ‘ستیہ’ جیسی فلموں کو ہندوستانی سنیما کا سنگ میل مانا جاتاہے ۔ ان فلموں نے ہندوستانی فلم سازی کے اندازکو بہت متاثر کیا۔ اگر اشون نے کالکی کو اس انداز میں بناگیاہے جس طرح وہ سوچا تھا، تو کالکی بھی ہندوستانی فلم سازی کا انداز بدل دے گی۔ خاص طور پر اس فلم کے بعد سائنس فکشن فلموں کی ایک نئی لہر آئے گی۔ یہ آنے والے وقت کی سب سے بڑی فلم ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر فلم کالکی آنے والے وقت کی سب سے بڑی فلم ہوگی تو اس میں سب سے بڑا تعاون اس کے ڈائریکٹر ناگ اشون کا ہوگا۔ انہوں نے اس فلم کو 5 سال کا وقت دیا ہے۔ وہ 2019 سے اس فلم پر کام کررہے ہیں۔ فلم میں سوپر اسٹار پربھاس کے علاوہ کالکی میں دو اور بڑے ستارے ہیں۔ ایک امیتابھ بچن اور دوسرے دیپیکا پڈوکون اور ہندی شائقین کو تھیٹرکی طرف راغب کرنے کیلئے یہ عناطر کافی اہم ہیں ۔