کالیشورم پراجکٹ کی جانچکے سی آر کو طلب کیا جائیگا:جسٹس چندرا گھوش

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل (سیاست نیوز) کالیشورم پراجکٹ کے تحت بیاریجس کی تعمیر میں نقائص کی جانچ میں ضرورت پڑنے پر سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو تحقیقاتی کمیشن طلب کرسکتا ہے ۔ کمیشن کے سربراہ جسٹس چندرا گھوش نے آج میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے تحقیقات کا آج سے باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جسٹس گھوش نے کہا کہ ضرورت پڑ نے پر سابق چیف منسٹر کے سی آر کو طلب کرتے ہوئے کالیشورم پراجکٹ کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں عوام سے بھی نمائندگیاں وصول کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹس سیفٹی اتھاریٹی ، ویجلنس اور سی اے جی کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ پراجکٹ کے انجنیئرس کے ساتھ عنقریب اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔ نیشنل پراجکٹس سیفٹی اتھاریٹی کے ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔ جسٹس گھوش نے کہا کہ وہ ٹکنیکل امور کے بارے میں ماہرین کی مدد حاصل کریں گے۔ حکومت نے کالیشورم پراجکٹ اور برقی خریدی معاہدات میں بے قاعدگیوں پر تحقیقات کیلئے ریٹائرڈ ججس کے ساتھ دو علحدہ کمیشن قائم کئے ہیں۔ 1