کاماریڈی ضلع کو قومی سطح پر اعزازصدر معلمہ ایس بھوانی کو صدرجمہوریہ کے ہاتھوں ایوارڈ

   

کاماریڈی :6؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی ضلع کو قومی سطح پر ایک منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے، جہاں گاندھاری منڈل ہیڈکوارٹر کے منڈل پرجا پریشد گرلز پرائمری اسکول کی ہیڈ مسٹریس بوم پیلی بھوانی نے قومی بہترین ٹیچر ایوارڈ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں حاصل کیا آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں یوم اساتذہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ملک بھر سے منتخب 48 بہترین اساتذہ کو ایوارڈس پیش کیے گئے، جن میں تلنگانہ سے منتخب ہونے والی واحد خاتون ٹیچر بوم پیلی بھوانی رہیں۔ بھوانی 2018 سے گاندھاری گرلز اسکول میں تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں اور تعلیم و تدریس کے لیے انہوں نے منفرد اور اختراعی طریقہ کار اختیار کیا ہے۔ وہ ’یوٹیوب پنتولما‘ کے نام سے بھی مقبول ہیں۔