کاماریڈی میں ٹیٹ کوچنگ سنٹر کا قیام

   

حکومتی مشیر محمد علی شبیر سے اظہار تشکر، آج سے کلاسیس کا آغاز

کاماریڈی :17؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ اڈوائیزر محمد علی شبیر کی نمائندگی پر کاماریڈی میں ٹیٹ کوچنگ سنٹر کا قیام عمل میں لاتے ہوئے حکومت کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ۔ میناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے سنٹرل فار ایجوکیشنل ڈپارٹمنٹ آف میناریٹیز عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول ڈرائیورس کالونی کاماریڈی کو روانہ کردہ مکتوب میں اس بات کو واضح کیا کہ 18 ؍ اپریل سے کاماریڈی میں ٹیٹ فری کوچنگ کا سنٹر عمل میں لایا جارہا ہے 18؍ اپریل سے 18؍ مئی تک 27 دن مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی کاماریڈی میں ٹیٹ کوچنگ سنٹر نہ ہونے کی وجہ سے اولیائے طلباء نے محمد علی شبیر سے نمائندگی کرنے پر محمد علی شبیر نے پرنسپل سکریٹری میناریٹی ویلفیر سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کاماریڈی میں ٹیٹ کوچنگ سنٹر قائم کرنے کی ہدایت دی تھی جس پر محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے کوچنگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول ڈرائیورس کالونی سید کلیم الدین نے بتایا کہ 18؍ مئی سے فری کوچنگ سنٹر میں ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ٹیٹ تحریر کرنے والے امیدواروں کو مفت میں کوچنگ دی جارہی ہے جس میں خواتین اور اساتذہ کی خدمات حاصل کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مزید درخواستیں دی جاسکتی ہے اور آن لائن فارم TS-TET-2024 آن لائن اپلکیشن دے سکتے ہیں اور پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ 18؍ اپریل کے روز اپنا رجسٹریشن کراسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8341218321 پر ربط پیدا کیا جاسکتاہے کاماریڈی میں ٹیٹ فری کوچنگ سنٹر کے قیام پر عبدالواجد و دیگر نے محمد علی شبیر سے اظہار تشکر کیا ۔