کاماریڈی میں 19 ، 20 جنوری کو مولانا غیاث احمد رشادی کا خطاب

   

کاماریڈی 17/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا حسین احمد حسامی کے بموجب مولانا غیاث احمد رشادی کی ایماء پر ملک گیر سطح پر پندرہ نکاتی شعور بیداری مہم جاری ہے، اسی ضمن میں کاماریڈی میں دو روزہ دورہ طئے پایا ہے، چنانچہ 19 جنوری 2024ء بروز جمعہ بعد نماز مغرب مسجد ریان کاماریڈی میں ”ملک وملت کے بدلتے حالات میں چلو! کچھ تدبیر اور کچھ کام کرو” کے عنوان پر اجلاس منعقد ہورہا ہے، جس میں مولانا غیاث احمد صاحب رشادی مدظلہ (صدر صفا بیت المال انڈیا وبانی محرک منبر ومحراب فاوئنڈیشن انڈیا) کا خطاب ہوگا، مولانا اس سفر میں قبل از جمعہ مسجد عظیم وکاس نگر کالونی کاماریڈی میں خطاب فرمائیں گے، اور 20 جنوری بروز ہفتہ صبح دس بجے تا ظہر بمقام جامع مسجد بھکنور ضلع کاماریڈی میں آپ خطاب فرمائیں گے۔