کاماہاسپٹل میں آتشزدگی کوئی جانی نقصان نہیں

   

ممبئی: کل رات جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں معمولی آگ بھڑک اٹھی، جسے بروقت قابو میں لایا گیا۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آدھی رات کے بعد خواتین اور بچوں کے کاما ہاسپٹل کے اسٹوریج روم میں آگ بھڑک اٹھی جہاں کپاس رکھی گئی تھی۔ آگ لگنے کی اطلاع صبح 2 بجے ملی اور آگ صبح 2:30بجے بجھا دی گئی۔. انہوں نے بتایا کہ آگ شاید پٹاخوں کی وجہ سے لگی ہے۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔