کامن ویلتھ گیمس 2022 برمنگھم انڈیا کی 22 گولڈ کیساتھ چوتھی پوزیشن

   

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمس 2022 جو آج انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں اختتام پذیر ہورہے ہیں، ہندوستان کیلئے یادگار موقع ثابت ہوئے۔انڈیا نے 22 گولڈ، 16 سلور ، 17 برونزاور جملہ 61 میڈلس کے ساتھ اس بڑے ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔ آسٹریلیا نے 67 گولڈ کے بشمول 178 تمغوں کے ساتھ اول مقام حاصل کیاہے ۔ مجموعی میڈلس کے معاملہ میں میزبان انگلینڈ کے صرف دو تمغے کم ہیں لیکن 57 گولڈ کے سبب وہ دوسرے مقام پر ہے۔کینیڈا کا 26 گولڈ کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔