کامیابی پانے کیلئے پرینکا ،اندرا گاندھی کے نقش قدم پر

   

مرزاپور،20مارچ(سیاست ڈاٹ کام)اپنی گنگا یاترا کی شروعات کرتے ہوئے مشرقی اترپردیش کے انتخابی سفر پر نکلیں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا قافلہ مرز اپور سے اپنے اگلے مقام وارانسی کے لئے کوچ کرچکا ہے ۔دوسری جانب وندھیے واسنی دیوی مندر میں ‘گاندھی خاندان’ کے لئے جاری خصوصی پوجا ثابت کرتی ہے کہ پرینکا اپنے سیاسی سفر میں اپنی دادی اور سابق وزیراعظم اندرا گاندھی اور اپنی ماں اور ترقی پسند اتحاد(یوپی اے )کی سربراہ سونیا گاندھی کے نقش قدم چلنے کا فیصلہ کرچکی ہیں ۔ مندر کے ذرائع کے مطابق بندھیاچل دھام میں گاندھی خاندان کے لئے خصوصی پوجا کی جارہی ہے ۔پرینکا نے منگل کو بندھیے واسنی دیوی کے دربار میں حاضری لگائی تھی۔ گاندھی کی خاندان ‘ماں بندھیے واسنی دیوی ’میں بہت ریقین اور عقیدت رکھتا ہے ۔اس کی شروعات 1980میں تب ہوئی جب سماجوادی راج نارائن نے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو الیکشن میں ہرانے کے لئے بنھدیانچل میں دعا مانگی تھی۔انہوں نے جیت حاصل نہ ہونے تک بال اور داڑھی نہ تراشنے کا عزم کیا تھا۔1977میں الیکشن میں جیتنے کے بعدانہیں وزیر کا عہدہ حاصل ہواجس کا شکریہ ادا کرنے کے لئے وہ دھام آئے اور باقائدہ سر منڈوایاتھا۔ محترمہ گاندھی کو پنڈت کملاپتی تریپاٹھی نے ماں بندھیے واسنی کے درشن اور پوجا کے لئے تحریک دی تھی۔مسٹر تریپاتھی کی صلاح پر محترمہ گاندھی یہاں آئیں اور پورے من سے پوجا ارچنا کی اور دعا مانگی اور 1980میں دوبارہ اقتدار میں آگئیں۔ سونیاگاندھی نے اندرا گاندھی کے اس عمل کو آگے بڑھایا اور روایت کی شکل دیتے ہوئے 2004میں عام انتخابات سے بالکل پہلے وہ یہاں آئیں اور دیوی کی پوجاارچنا کی۔ نتیجہ ان کی امید کے مطابق آیا۔ بندھیے واسنی مندر اب سیاسی لیڈروں ،اداکاروں اور فن کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ملک اور غیر ملکوں سے یہاں دیوی سے دعا مانگنے ہر بڑی شخصیت تشریف لاتی ہے ۔ہندوستان اور نیپال کے تقریباً سبھی اہم لیڈر یہاں حاضری دینے میں یقین رکھتے ہیں۔
اس مندر کے درشن کرنے پر اندرا گاندھی سے لے کر شنکر دیال شرما ،وشوناتھ پرتاپ سنگھ،اٹل بہاری واجپئی ،راج نارائن ،ایچ ڈی دیوگوڑا،چندر شیکھر،کملاپتی تریپاٹھی،دگوجے سنگھ وغیرہ کے علاوہ لالویادو اور نتیش کمار بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ مشہور اداکار امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی میں پیدا رکاوٹوں کو دور کرانے کے لئے بھی مندر کے درشن کرنے آئے تھے ۔جبکہ مسٹر کلیان سنگھ اور امر سنگھ باقائدہ یہاں حاضری لگاتے رہے ہیں۔بندھیے واسنی ماں کے درشن کرنے والے لیڈروں میں اب پرینکا گاندھی واڈرا کا نام بھی شامل ہوچکا ہے ۔