کامیابی کیلئے وقت کا صحیح استعمال اور خود اعتمادی ضروری

   

نرمل میں ٹیچرس اہلیتی امتحان کیلئے مفت کلاسیس کا آغاز، مقررین کا خطاب

نرمل /17 اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ٹیچرز اہلیتی امتحان کیلئے مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے کئی اضلاع میں کوچنگ کلاسیس کا انعقاد کیا گیا۔اسی طرح ضلع نرمل میں بھی ٹیچرز اہلیتی امتحان کے پیپر 1اور پیپر 2 ڈی ایڈ۔ اور بی ایڈکے طلباء و طالبات کے لیے مفت کوچنگ کا انعقاد کرتے ہوئے افتتاحی تقریب عمل میں لائی گئی۔ اس تقریب کی صدارت کورآرڈینٹر انصار احمد ساحل نے کی۔اس تقریب میں مہمانان خصوصی اسٹیٹ ٹیچر یونین کے اسوسیٹ پریسیڈنٹ جے گجیندر اور اسٹیٹ ٹیچر یونین نرمل کے جنرل سیکرٹری جے لکشمن نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جے گجیندر نے طلباء کو امتحانات کامیاب کرنے کے مراحل و طریقے بتائے جے گجیندر نے امتحانات میں وقت کا صحیح استعمال اور خود اعتمادی کو اہم جز بتایا اور کہا کہ محنت کے بغیر کوئی بھی چیز حاصل نہیں کی جاسکتی۔ اقلیتی طبقات کے لوگ بھی امتحانات کامیاب کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں آگے آئیں۔اور اپنی قوم کا نام روشن کریں۔ کوآرڈینیٹر انصار احمد ساحل نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مسابقتی دور میں ہمیں اپنے مطالعے کو وسیع کرنا چاہیے۔بعد ازاں طلباء نے انصار احمد ساحل کو انکی علم نفسیات سے متعلق کتاب”بچے کی نشوونما اور علم تدریسیات برائے ٹیٹ اور اردو زبان کی بے لوث خدمات کے عوض تہنیت پیش کی۔اسکے علاوہ جے گجیند،جے لکشمن اور شیخ نبی کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔اس تقریب میں ایس جی ٹی شیخ نبی ، شیخ رفیق، سعدیہ ، عبداللہ ، زبیر , اشرف، اشفاق اور کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔محمد اشرف نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دئیے۔