کامیڈین منور فاورقی اور دیگر چار لوگ عدالتی تحویل میں

,

   

اندور۔یہاں کی ضلع عدالت نے ہفتہ کے روز منور فاروقی جو کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک اسٹانڈ آپ کامیڈین ہیں کو نئے سال کے شو کے دوران مبینہ طور پر ہندو مذہبی عقائد کو توہین کرنے کے الزام میں 13جنوری تک عدالتی تحویل میں بھیج دیاہے۔

اندور میں ایک نئے سال کے دوران ہندو دیوی دیوتاؤں کے مبینہ توہین کے معاملہ میں فاورقی کے ساتھ دیگر چار منتظمین کو بھی جمعہ کے روز گرفتار کرلیاگیاتھا
مارپیٹ
عدالتی کاروائی کے بعد جیل منتقل کرنے کے دوران ان کے ساتھ مارپیٹ بھی کی گئی ہے۔ منور فاروقی جو کہ گجرات کے جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک اسٹانڈ آپ کامیڈین ہیں کو جمعہ کے روز اندور کے مشہور دوکان علاقے کی ایک معروف کیفے میں ان کے مظاہرہ کے لئے گرفتار کیاگیاہے۔

دیگر چار گرفتار کئے گئے لوگوں میں اندور نژاد پرکاہار ویاس‘ پریام ویاس‘ نالن یادو‘ اور تقریب کے کوارڈینٹر ایڈوین انتھونی شامل ہیں۔

مذکورہ مقدمہ ہندو راکشک سنگھاٹھن کے کنونیر ر اور بی جے پی کی رکن اسمبلی مالینی گور کے بیٹے اکلوویا گاؤر کی پولیس سے کی گئی شکایت پر درج کیاگیاہے۔ عدالت میں وکیل دنیش پانڈے اکلوویاکی نمائندگی کررہے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے گاؤر نے کہاکہ ”منورفاروقی ایک عادی مجرم ہے۔ اندرو میں فاروقی کے شوکے متعلق ہمیں جانکاری ملی۔

ہم وہاں پہنچے او ردیکھا کہ ہندو دیوی دیوتاؤں کا وہاں پر مذاق اڑایاجارہا تھا۔ ہم نے ویڈیو بھی ریکارڈ کیا۔ ہم نے شو روکا اور لوگوں کو وہاں سے جانے کو کہا۔

انہوں نے شو کے لئے کوئی اجازت نہیں لی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے سماجی دوری کے قواعد کی بھی خلاف ورزی کی ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”ہم انہیں پولیس اسٹیشن لے گئے اور ملزمین کے خلاف قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف ائی آر درج کرائی ہے“۔


وکیل کا کیا کہنا ہے؟
وکیل دنیش پانڈے نے کہاکہ”ملزم منتظمین نے بنا اجازت کے شوکیااور ہندودیوی دیوتاؤں کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا۔ انہیں جمعہ کے روز گرفتار کیاگیا اور ہفتہ کو عدالت کے روبرو پیش کیاگیا۔

جہاں سے انہیں 13جنوری تک عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیاہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”گرفتارکئے گئے لوگوں پر ائی پی سی کی دفعہ 188‘269‘34اور295اے تک بغیراجازت کے پروگرام منعقد کرنے کا‘ کویڈ19کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے اورمذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا مقدمہ درج کیاگیاہے“۔