کانپورمیںگود لی ہوئی بیٹی نے والدین کا قتل کردیا

   

کانپور: اترپردیش کے ضلع کانپور میں منگل کو عمر رسیدہ میاں۔بیوی کی مشتبہ حالت میں ہوئی موت کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے چہارشنبہ کو بتایا کہ متوفی جوڑے کی گود لی ہوئی بیٹی نے ہی جائیداد کی لالچ میں اپنے ماں۔باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔کانپور علاقے کے پولیس کمشنر وجئے سنگھ مینا نے بتایا کہ دوہرے قتل کا پولیس نے انکشاف کردیا ہے ۔ ملکیت کی لالچ میں عمر رسیدہ جوڑے کے گود لی ہوئی بیٹی نے واردات کو انجام دیا ہے اور وہ اپنے بھائی کو بھی مار ڈالنا چاہتی تھی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکی۔