کانپور: سرکاری اسپتال کی لاپرواہی 14 بچوں کو چڑھایا انفیکٹڈ خون

   

کانپور: اترپردیش کے کانپور میں سرکاری اسپتال کی لاپروائی سے 14 بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔ متاثرہ خون کی وجہ سے وہ ایڈز اور ہیپاٹائٹس جیسی مہلک متعدی بیماریوں کا شکار ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خون چڑھانے سے اس کا ٹیسٹ نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم میڈیکل کالج انتظامیہ اس پورے معاملے کو غلط قرار دے رہی ہے۔خون کی منتقلی کے بعد ان بچوں کا لالہ لاجپت رائے اسپتال میں ٹیسٹ کیا گیا۔ ٹیسٹ میں یہ تمام بچے ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی اور ایچ آئی وی انفیکشن میں مبتلا پائے گئے۔