کانپور میں کپڑو ں کے 800دوکانوں میںآتشزدگی

,

   

6کامپلکس مکمل خاکستر ، آگ بجھانے میں فوج کی مدد
کانپور : کانپور کے بانسمنڈی میں واقع اے آر ٹاور میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے رات 1:30 بجے کے قریب زبردست آگ لگ گئی ۔ آگ سے 6 کامپلکس میں 800 کے قریب دوکانیں مکمل طور پر جل گئیں ۔ جس سے اربوں روپئے کے نقصان کا خدشہ ہے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ایک کثیر المنزلہ تجارتی عمارت میں لگنے والی زبردست آگ میںکم از کم 500 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پوری انتظامیہ حرکت میںآگئی ۔ فوج ، فضائیہ ، پولیس اور فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے چارج سنبھال لیا ہے ۔ کانپور ، اناؤ ،لکھنو سمیت کئیقریبی اضلاع سے فائر بریگیڈ کی 50 سے زیادہ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔ ہول سیل مارکٹ میں لگنے والی آگ 10گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ بجھائی جاسکی ۔ کامپلکس میں مقیم ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی معلومات منظر عام پرآگئی ہیں ۔ آگ سب سے پہلے اے آر ٹاور میں دوکانوں کے باہر رکھے سامان میں لگی ، تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ نے لمحوں میں کئی دکانوں کو اپنی لیپٹ میںلے لیا ۔اس کے بعد پورا تین منزلہ ٹاور جلنے لگا ۔ اس کے باعد آگ حمراج کامپلکس ،نفیس ٹاور ،ارجن کامپلکس ،مسعود کامپلکس اور مسعود کامپلکس 2 تک پھیل گئی ۔ان 6کامپلکس سے آگ کے شعبلے اور دھواں اب بھی اُٹھ رہاہے ۔