کانگریس، بی جے پی کارکنوں کی بی آر ایس میں شمولیت

   

تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات منفرد، رکن اسمبلی نارائن پیٹ راجندر ریڈی کا خطاب

نارائن پیٹ 6 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع کے منڈل دامر گدہ میں آج کانگریس، سی پی آئی اور بی جے پی کے 40 سے زائد پارٹی کارکنوں اور قائدین نے ریاست کے وسیع تر مفاد میں اور ریاست کی تیز رفتار ترقی سے متاثر ہوکر رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی کی موجودگی میں ان کے ہاتھوں بی آر ایس پارٹی کا کھنڈوا پہن کر بی آر ایس میں شامل ہوگئے۔ ان میں اقلیتی مسلم قائدین بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی مسٹر ایس راجندر ریڈی نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین بی آر ایس میں اس لئے شامل ہورہے ہیں کہ بی آر ایس پارٹی حکومت کی ترقی اور فلاحی اسکیمات سارے ملک میں منفرد ہے۔ حکومت تمام شعبہ حیات کے عوام کے لئے بہت ساری اسکیمات و فلاحی خدمات فراہم کررہی ہے۔ اس موقع پر ارکان گرام پنچایت، سرپنچ اور ایم پی ٹی سی قائدین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے دامر گدہ منڈل کے موضع ستیا پیٹ میں 20 لاکھ روپئے کے مصارف سے تعمیر کی گئی گرام پنچایت آفس کا افتتاح بھی انجام دیا اور 15 لاکھ روپئے کے مصارف سے تعمیر کی جانے والی مہیا سماکھیا عمارت کا سنگ بنیاد رکھا اور کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک کے 81 استفادہ کنندگان میں چیکس تقسیم کئے۔