کانگریس امیدوار ومشی چندر ریڈی کی نواب پیٹ میں گھر گھر مہم

   

جڑچرلہ /21 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ پارلیمان محبوب نگر کے کانگریس پارٹی امیدوار ڈاکٹر ومشی چندر ریڈی نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں نواب پیٹ منڈل میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز بڑے پیمانے پر کیا نواب پیٹ منڈل کے اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں بھی کانگریس پارٹی امیدوار ڈاکٹر ومشی چندر ریڈی کی مہم بڑے پیمانے پر گھر گھر جاکر کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹ دیکر محبوب نگر حلقہ پارلیمنٹ کی نشست کو مضبوط کرنے کی غرض سے مہم چلائی ۔ اس مہم میں جڑچرلہ رکن اسمبلی جنم پلی ، انیرودھ ریڈی بھی شرکت کرتے ہوئے نواب پیٹ منڈل کے عوام کے سامنے کانگریس پارٹی کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ ڈالنے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریتی طور پر ڈاکٹر ومشی چند ریڈی کو ہی کامیاب کریں کہا اس انتخابی مہم میں کانگریس پارٹی کے سینئیر قائدین بھی اس انتخابی مہم میں موجود تھے ۔ کانگریس پارٹی امیدوار ڈاکٹر ومشی چندر ریڈی اور رکن اسمبلی جڑچرلہ نے بھی مخاطبت میں یہاں کے عوام کو کہا کہ بعض فرقہ پرست جماعتیں ملک میں بدامنی پھیلاتے ہوئے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں کہا ان جماعتوں کو ایک واحد پارٹی ہے کانگریس پارٹی ان کے سامنے پارلیمانی انتخابات میں کامیاب ہوکر دکھائے گی کہا ۔