کانگریس اور بی جے پی قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت

   

دیورکدرہ: کانگریس اور بی جے پی پارٹیوں کے 100 کارکنوں نے دیوراکدرا حلقہ کے بھٹ پور منڈل کے پوتولماڈوگو سکھیاتھنڈا میں ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی رکن اسمبلی آلا وینکٹیشور ریڈی نے پارٹی کھنڈوا پہنا کر استقبال کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی آلا ونکٹیشور ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے فلاحی اقدامات سے عوام بے حد خوش ہیے اسی وجہ سے عوام ٹی آر ایس پارٹی کو پسند کرتے ہیں اس موقع پر پارٹی قائدین کارکن موجود تھے۔