کانگریس ایم ایل ایز پانچ دن بعد راجستھان سے واپس

   

ممبئی ۔ 13 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہارا شٹرا میں صدر راج کے نفاذ کے ایک دن بعد کانگریس کے تمام 44 ارکان اسمبلی جنہیں حفظ ماتقدم کے تحت راجستھان کے ایک لکژری ہوٹل میں رکھا گیا تھا، آج واپس ممبئی آگئے۔ کانگریس فی الحال این سی پی کے ساتھ اس بات پر مشاورت کر رہی ہے کہ آیا دونوں جماعتیں شیوسینا کو کن شرائط پر حمایت کریں ۔واپس ہونے والے ایک رکن اسمبلی نے بتایا کہ ان تمام 44 کانگریسیوں کے خون میں کانگریس رچا بسا ہوا ہے۔ اور وہ کسی بھی صورت میں پارٹی سے دغا بازی نہیں کریں گے۔

وزیر کے پاؤں چھونے والی افسر اپوزیشن کے نشانے پر
دیواس، 13 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے دیواس کی ایک خاتون افسر سنجنا جین کی طرف سے ریاست کے ایک وزیر کے پاؤں چھونے کا معاملہ طول پکڑتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔اس واقعات کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دیواس میونسپل کمشنر سنجنا جین اپوزیشن کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی سرگرم لوگوں کے نشانے پر آ گئی ہیں ۔ یہ واقعہ دو دن پرانا دیواس کابتایا جا ر ہے ۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر سجن سنگھ ورما دیواس میں کسی عوامی جلسے میں ہے ۔ اسی دوران سر پر دوپٹہ رکھ کر محترمہ جین آئیں اور وہ وزیر کے پاؤں چھوتی ہیں۔بی جے پی کے ریاستی نائب صدر وجیش لوناوت نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ‘یہ ہے نیا مدھیہ پردیش ، افسر شاہی منتری جی کے چرنوں میں ۔ دیواس کی میونسپل کمشنر محترمہ سنجنا جین مدھیہ پردیش کے وزیر سجن سنگھ ورما کی چرن وندنا کرتی ہوئیں۔