کانگریس حکومت مخالف بی سی ، مخالف ایس سی ہے : بی جے پی

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریونت ریڈی حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی یونٹ کے نائب صدر این وی ایس ایس پربھاکر نے کانگریس کو مخالف پسماندہ طبقات اور مخالف ایس سی قرار دیا ۔ کل یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے پربھاکر نے عوام سے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو ایک اچھا جواب دینے کی اپیل کی ۔ کانگریس پر اقلیتوں کو خوش کرنے کی پالیسی اختیار کرنے اور اس کے موقع پرستی کے حربوں کے لیے صورتحال سے فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے پربھاکر نے کہا کہ پہلے کی کانگریس حکومت کے دوران بی سی طبقہ کی ترقی کے لیے اننت راؤ ، مرلیدھر راؤ اور پٹو سوامی جیسے کمیشنس قائم کئے گئے تھے لیکن ان کی سفارشات پر کبھی بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔۔