کانگریس حکومت نے چارگورنمنٹ وہپس کو نامزد کیا

   

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت نے کانگریس کے چار ارکان اسمبلی اے لکشمن کمار ، اے سرینواس بی ایلیا اور رامچندرا نائیک کو گورنمنٹ وہپ کی حیثیت سے نامزد کیا ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ وزارت کی دوڑ میں شامل رہنے والے کانگریس ارکان اسمبلی مال ریڈی رنگاریڈی ، جی ویویک و وی ویریشیم میں کسی ایک کو گورنمنٹ چیف وہپ نامزد کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ ریاستی کابینہ میں 6 وزارتیں مخلوعہ ہیں ۔ کامیاب ہونے والے کانگریس قائدین کے علاوہ مقابلہ کرکے شکست سے دو چار ہونے والے امیدوار اور ٹکٹ سے محروم ہونے والے قائدین کو کونسل کارکن نامزد کرتے ہوئے ریاستی کابینہ میں شامل کرنے کا چیف منسٹر ریونت ریڈی پر دباؤ بنا رہے ہیں اور دہلی میں پیروی بھی کر رہے ہیں۔ ن